اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے اتوار کے دن مزید کہاکہ سنہ تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی کی سازش کا مقصد اسلامی نظام کی بساط لپیٹنا تھا اور یہ سازش دو عشروں سے زیادہ عرصے میں دشمن نے داخلی پٹھوؤں کی مدد کے ساتھ تیار کی تھی لیکن نو دی کے عظیم کارنامے نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔ بریگيڈیر جنرل مسعود جزائری نے مزید کہا کہ نو دی کےعظیم کارنامے کی بدولت اسلامی انقلاب ایک خطرناک گھاٹی سے سلامتی کے ساتھ گزر گیا اور یہ اسلامی انقلاب کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔
.......
/169